file photo

پاکستان اور سعودی عرب میں دوستانہ تعلقات ہیں:یوسف
01 مئی 2017 (06:37)
0

مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرسردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرباہمی مفاد کے تمام امور پر یکساں خیالات پرمبنی ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیرمروان رضوان نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کاساتھ دیاہے۔