file photo

حکومت صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے:شہباز
01 مئی 2017 (06:28)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت ہرشہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

لاہورمیں'' صاف پانی ''پروگرا م میں پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صاف پانی پروگرام عوامی فلاح وبہبود کاشاندارمنصوبہ ہے جس کابراہ راست تعلق انسانی صحت سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ صاف پانی پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کیاگیاہے اوراسے پنجاب کے دوسرے علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔