پاکستان،کیوبا میں پارلیمانی تعاون مستحکم کرنے کیلئے مفاہمت
01 مارچ 2017 (21:49)
0

پاکستان کی سینٹ اور کیوبا کی قومی اسمبلی نے پارلیمانی امورمیں تعاون مستحکم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک اور کیوبا کی قومی اسمبلی کی سیکرٹریMiriam Brito Sarroca نے ہوانا میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی اور کیوبا کی قومی اسمبلی کے صدر اور دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔