نوازشریف ، سورون بے کا تجارت، معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور۔

کرغزستان کی ای سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد
01 مارچ 2017 (21:20)
0

کرغزستان کے وزیراعظم سورون بے جین بیکوف نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں  نے تجارت، معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کرغزستان کو پاکستان کے مختلف حصوں سے ملانے کے لئے سڑک کی تعمیر پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم نے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کومبارکباد دی۔