انوشہ رحمن نے کہا کہ ایوارڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں پاکستان کے ویژن اور پالیسیوں کااعتراف ہے۔

پاکستان نے جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ2017جیت لیا
01 مارچ 2017 (21:07)
0

پاکستان نے گزشتہ دہائی کے دوران ٹیلی مواصلات کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کے لئے جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈر شپ ایوارڈ2017 ء جیت لیاہے۔

یہ ایوارڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے سپین کے شہر بارسلونا میں وصول کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوشہ رحمن نے کہا کہ یہ ایوارڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں پاکستان کے ویژن اور پالیسیوں کااعتراف ہے۔