اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان کا ویژن2025پر عملدر آمد کا عزم
01 مارچ 2017 (20:59)
0

ویژن دوہزار پچیس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانسپورٹ، روابط، توانائی، سیاحت، اقتصادی ترقی اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پرزور دیا گیا ہے۔
سربراہ اجلاس میں اقتصادی ترقی کے لئے بین العلاقائی تجارتی حجم دگنا کرنے اورعالمی تجارت میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حصے میں اضافے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اطلاعات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی علاقائی حکمت عملی اور وسیع البنیاد ترقی کے لئے ای سی اوکی علاقائی حکمت عملی کی تیاری اور اس پرعملدرآمد کیا جائے گا جس کا مقصد ارزاں براڈ بینڈ تک رسائی میں اضافہ کرنااور نجی شعبے کی شمولیت سے اجارہ داری کاخاتمہ کرنا ہے۔
ای سی او ویژن دوہزار پچیس ، دو ہزار پندرہ سے دو ہزار پچیس تک کے عشرے کے لئے تنظیم کا اہم ایجنڈا ہوگا۔