اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے مطابق شام، روس نے حلب کیلئے جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا
01 مارچ 2017 (20:22)
0

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ شام اورروس نے حلب کے لئے جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
تفتیش کاروں نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی اور دسمبر کے دوران باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی حلب میں روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے کیے گئے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک اور کئی ہسپتال تباہ ہوگئے۔