حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی:ڈار
01 مارچ 2017 (20:11)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں آئندہ بجٹ کے لئے تیاریوں میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور مالی وسائل بڑھانے سے متعلق اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔