شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا پرامن انداز میں اہتمام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایس ایل فائنل،شائقین کیلئے خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ
01 مارچ 2017 (19:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا پرامن انداز میں اہتمام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں میچ کے دن شائقین کو سٹیڈیم لے جانے اور واپس لانے کے لئے خصوصی بس سروس چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔