شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارتی مظالم حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے۔

حکومت کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،رجوانہ
01 مارچ 2017 (19:35)
0

پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر سے گفتگو کے دوران کہی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر مظالم کے ذریعے حق خودارادیت کے لئے ان کی آوازکو نہیں دباسکتی۔