file photo

پی ایس ایل فائنل کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عابد شیر علی
01 مارچ 2017 (19:32)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستانی قوم دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔
بدھ کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب حکومت پر پختونوں سے جانبدارانہ سلوک کرنے کا الزام لگاکر ملک کے خلا ف سازش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔