یہ فیصلہ امریکی محکمہ دفاع اور وزارت داخلہ کے دبائو کے بعد کیا گیا ہے

ٹرمپ کی جانب سےعراق پر سفری پابندی کے خاتمے کا امکان
01 مارچ 2017 (19:21)
0

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن کے لئے نئے احکامات میں عراق کو ان ملکوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا جن کے شہریوں پر امریکہ سفر کی عارضی پابندی ہے۔
امریکی عہدیداروں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی محکمہ دفاع اور وزارت داخلہ کے دبائو کے بعد کیا گیا ہے۔انہوں نے امریکی صدر سے کہا تھا کہ وہ فہرست میں عراق کی شمولیت پر دوبارہ غورکریں کیونکہ اسے دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار حاصل ہے۔