تنظیم کے رکن ملکوں نے اقتصادی ترقی، عمومی خوشحالی اور علاقائی امن و استحکا م کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ای سی او ارکان کا باہمی تجارت کے فروغ کا عزم
01 مارچ 2017 (19:13)
0

اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد اسلام آباد اعلامیے میں تنظیم کے رکن ملکوں نے اقتصادی ترقی، عمومی خوشحالی اور علاقائی امن و استحکا م کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اعلامیے میں تنظیم میں مزید توسیع کے لئے رکنیت کے خواہش مند ملکوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔اس میں سائبر ، توانائی، ریل، سڑک، بندرگاہوں اور جہاز رانی کے ذریعے فعال کثیر جہتی رابطوں کا نظریہ پیش کیا گیا ہے۔
تنظیم کے رکن ملکوں نے آپس میں تجارت کے فروغ کا عزم دہرایا تاکہ اس سے اقتصادی تعاون کو فروغ اور علاقے کو خوشحالی ہو۔اعلامیئے میں ہر قسم کی انتہا پسندی سے نمٹنے، بات چیت کو فروغ دینے ، باہمی احترام، افہام و تفہیم اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے اعتدال پسندی کے خاتمے کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا تاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے علاقے میں پائیدار ترقی ، استحکام اورخوشحالی حاصل کی جاسکے۔
تنظیم کے لئے افغانستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے افغانستان کی تعمیر نو، پائیدار ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لئے مسلسل تعاون پر زور دیا گیا۔
اعلامیئے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دور رس اقدام کے طور پر خیر مقدم کیا گیا ہے جس سے تمام علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔