راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں بہتر منصوبہ بندی سے نقصانات کم ہوسکتے ہیں

file photo

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کی ناگہانی آفات پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ سازی کی ہدایت
01 مارچ 2017 (19:10)
0

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ناگہانی آفات پر قابو پانے کیلئے ایک جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج مظفر آباد میں شہری دفاع کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کی حکمت عملی وضع کرتے وقت عوام کواعتماد میں لیا جانا چاہیے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میں بہتر منصوبہ بندی سے نقصانات کم ہوسکتے ہیں۔