جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں برادر ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا۔

ترکی کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کی تحسین
01 مارچ 2017 (18:24)
0

ترک فوج کے سربراہ جنرلHulusi Akar نے بدھ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے دونوں برادر ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کے فروغ کا علاقائی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔
ترک فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

ترک فوج کے سربراہHulusi Akar نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے بھی آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد میں ترک فوج کے سربراہ نے پی اے ایف میموریل کا دورہ کیا اور وہاں پھول چڑھائے۔