پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کیلئے تیاریاں اور انتظامات جاری
01 مارچ 2017 (13:09)
0

لاہور میں اس ماہ کی پانچ تاریخ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کیلئے تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں۔لاہور میں ایک انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے اور عوام آن لائن اور مخصوص مقامات سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو، آٹھ سو اور بارہ ہزار روپے کے درمیان ہے۔نجم سیٹھی نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ کے ساتھ اپنا قومی شناختی کارڈ بھی لائیں۔