سربراہ اجلاس میں چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کا تیرہواں سربراہ اجلاس اسلام آباد میں جاری
01 مارچ 2017 (10:10)
0

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
سربراہ اجلاس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف سربراہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
افغانستان، آذربائیجان، قازخستان،کرغزستان،ایران،تاجکستان،ترکی،ترکمانستان اور ازبکستان اور میزبان ملک پاکستان سمیت دس رکن ممالک شریک ہیں۔
سربراہ اجلاس میں چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
ترکی، ایران،تاجکستان اور آذربائیجان کے صدور سمیت زیادہ تر سربراہ مملکت اور حکومت جبکہ کرغزستان کے وزیراعظم اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر حسن روحانی، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف، کرغزستان کے وزیراعظم سورن بے شری پووچ جین بی کوف اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف سربراہ اجلاس میں شریک ہیں
13 ویں اجلاس کا موضوع " علاقائی خوشحالی کیلئے رابطے" ہے جسکی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں خصوصی اہمیت ہے۔
رکن ممالک توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں علاقے کے اندر اور مختلف خطوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
سربراہ اجلاس میں اسلام آباد اعلامیہ اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی منظوری دی جائے گی جسے وزراء کی کونسل منظور کرچکی ہے جو اقتصادی تعاون اور روابط بڑھانے کیلئے ایک لائحہ عمل پر مشتمل ہے۔