File photo

ڈی جی سندھ رینجرز کی تاجروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
01 مارچ 2017 (09:22)
0

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ کراچی میں ایوان صنعت و تجارت کراچی کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر، معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اُدھر سندھ پولیس نے کراچی میں ایک سو ساٹھ غیر قانونی تارکین وطن سمیت چھتیس افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔