آپریشن رد الفساد کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
01 مارچ 2017 (07:34)
0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ آپریشنوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔