سربراہ اجلاس میں چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے
01 مارچ 2017 (06:51)
0

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

افغانستان، آذربائیجان، قازخستان،کرغزستان،ایران،تاجکستان،ترکی،ترکمانستان اور ازبکستان سمیت تمام دس رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
سربراہ اجلاس میں چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
ترکی، ایران،تاجکستان اور آذربائیجان کے صدور سمیت زیادہ تر سربراہ مملکت اور حکومت جبکہ کرغزستان کے وزیراعظم اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
13 ویں اجلاس کا موضوع " علاقائی خوشحالی کیلئے رابطے" ہے جسکی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں خصوصی اہمیت ہے۔
رکن ممالک توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں علاقے کے اندر اور مختلف خطوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔
سربراہ اجلاس میں اسلام آباد اعلامیہ اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی منظوری دی جائے گی جسے وزراء کی کونسل منظور کرچکی ہے جو اقتصادی تعاون اور روابط بڑھانے کیلئے ایک لائحہ عمل پر مشتمل ہے۔