نوازشریف نے افغان صدر کے نام پیغام میں واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

افغانستان میں برفانی تودے کے شکار افراد کو مکمل مدد فراہم کی جائے:وزیراعظم
01 مارچ 2015 (19:26)
0

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان میں برفانی تودے کاشکار ہونے والے افراد کو مکمل مدد فراہم کی جائے ۔
اُنہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے نام ایک پیغام میں اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی مدد کیلئے پہلے ہی کئی قافلے بھیجے جاچکے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور وسائل افغان بھائیوں کی مدد کیلئے دستیاب ہیں ۔
اُنہوں نے صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ ہم اس بحران کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔