مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے ۔

پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا:سرتاج
01 مارچ 2015 (19:22)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضرورت پوری کرے گا تاہم وہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کے اسلحے کی دوڑمیں شامل نہیں ہوگا۔
اُنہوں نے اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے ۔
سیکرٹری خارجہ سطح کے آئندہ مذاکرات کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈی اور ورکنگ بائونڈری پر حالیہ جاری کشیدگی سمیت تمام مسائل پر بات چیت کی جائے گی ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان اعتمادسازی کا ماحول بہتر ہوا ہے اوردونوں ملک خفیہ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی شعبے میں تعاون کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔