سرکاری ذرائع نے اسلام آباد میں بتایا کہ صنعتی شعبے میں گزشتہ تین ہفتے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ۔

برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتی شعبہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار
01 مارچ 2015 (19:38)
0

حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتی شعبے کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاہے اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے اسلام آباد میں بتایا کہ صنعتی شعبے میں گزشتہ تین ہفتے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کی طلب و رسد میں فرق صرف دوہزار میگاواٹ رہ گیاہے ۔