وہاب ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 عالمی کرکٹ کپ:پاکستان نے زمبابوے کو 20رنز سے ہر ادیا
01 مارچ 2015 (12:51)
0

پاکستان نے برسبین میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی میں آج ہونے والے زمبابوے کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آغاز میں ہی پاکستان کے دونوں اوپنرز پانچ رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ شاہد آفریدی بھی صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ جبکہ مصباح، وہاب، عمر اکمل اور صہیب مقصود نے پاکستان کا سکور 235 تک لے جانے میں بہترین کھیل پیش کیا۔


مصباح الحق نے73 جبکہ وہاب ریاض نے 54 سکورز بنائے۔  پچاس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ زمبابوے کے ٹی ایل چتارا اور سین ویلیمز نے بالترتیب تین اور دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔   پاکستان نے آج کے میچ میں یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا۔