بل کے تحت کانگریس امریکہ اور دوسرے مذاکراتی ملکوں کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدوں پر غور کر سکے گی۔

امریکی صدر اوباما کا سینیٹ میں پیش کئے گئے بل کو ویٹو کرنے کا فیصلہ
01 مارچ 2015 (12:29)
0

امریکہ کے صدرباراک اوباما سینٹ میں حال ہی میں پیش کئے گئے اس بل کو ویٹو کریں گے جس کے تحت کانگریس امریکہ اوردوسرے مذاکراتی ملکوں کے ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پرمعاہدے پرغورکرسکے گی۔

وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان نے کہاکہ صدر کا موقف واضح ہے کہ اب کانگریس کی جانب سے ایران کے بارے میں اضافی قانون سازی کا وقت نہیں ہے۔  انہوں نے کہاکہ اگر بل صدر کو بھیجا گیا تو وہ اسے ویٹو کردینگے۔


ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے نظرثانی ایکٹ کے تحت ایران کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ طے پانے کے پانچ دن کے اندر سمجھوتے کا مسودہ کانگریس کو جمع کرانا ضروری ہے ۔