سینیٹ انتخابات:ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے آئینی ترمیم بہترین حل ہے:ظفراقبال
01 مارچ 2015 (10:08)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ظفراقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے آئینی ترمیم بہترین حل ہے۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن قائم کرنے کیلئے مخلص ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم پہلے ہی سپریم کورٹ کو ایک خط لکھ چکے ہیں۔