ڈرامہ فیسٹول کے دوران کئی تعلیمی ادارے اپنے سٹیج ڈرامے پیش کریں گے ۔

پی این سی اے میں یوتھ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد
01 مارچ 2015 (21:29)
0

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کل سے اسلام آباد میں کونسل کے آڈیٹوریم میں یوتھ ڈرامہ فیسٹول دوہزار پندرہ کا اہتمام کررہی ہے ۔
ڈرامہ فیسٹول کے دوران کئی تعلیمی ادارے اپنے سٹیج ڈرامے پیش کریں گے ۔
NUSTبزنس سکول کل پہلا سٹیج ڈرامہ جامن کا پیڑ پیش کرے گا۔
یہ فیسٹول پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ان سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد جڑواں شہروں میں تھیٹر کے رحجان متعارف کرانا اور سبق آموز اور فکر انگیز تھیٹر کے تصور کو فروغ دیناہے ۔