کشمیری شہداء نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کیا ہے:شبیراحمدشاہ
01 مارچ 2015 (10:25)
0

مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما شبیر احمدشاہ نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کیا ہے۔

بارہ مولہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے دو کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہیں بھارتی فوجیوں نے Tral میں ریاستی دہشتگردی کی حالیہ کارروائی میں شہید کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت اور سیاسی ومذہبی تنظیمیں تنازعہ کشمیر کے حل کی منصفانہ قرارداد کی مخلصانہ حمایت کررہی ہیں لیکن بھارت نے دیرینہ مسئلہ کے حل کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی ہیں۔