یہ امدادی سامان وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھجوایاگیاہے ۔

برفانی تودے سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امدادی سامان کابل بھجوا دیا گیا
01 مارچ 2015 (20:13)
0

پاکستان نے افغانستان کے برفانی تودے سے متاثرہ افراد کیلئے اتوار کو مزید دوپروازوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا۔
یہ امدادی سامان وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھجوایاگیاہے ۔
امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش ، خیمے ،کمبل او رادویات شامل ہیں ۔یہ سامان شوریٰ پنج شیر کے سربراہ جنرل دین محمد JURAT اور افغان مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد دائم کاکڑ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر نے وصول کیا۔
اس موقع پر افغان سفیر نے افغانستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کی فراخدلانہ اور بروقت امداد پر شکریہ اداکیا۔