وزیر دفاع نے ورکنگ بائونڈی سے ملحقہ دیہات پر بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قراردیا۔

بھارت نے جنگی جنون کے باعث دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا:خواجہ آصف
01 مارچ 2015 (19:53)
0

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جنون کی وجہ سے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔
سیالکوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ورکنگ بائونڈی سے ملحقہ دیہات پر بھارت کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قراردیا۔
وزیردفاع نے کہاکہ بھارت بلااشتعال فائرنگ کر کے مسلسل کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈی کی خلاف ورزی کررہاہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور پوری قوم اپنے مادر وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں کررہاہے تاہم بدقسمتی سے بھارت امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کررہاہے جو ناقابل قبول ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سا لمیت کو درپیش کوئی بھی چیلنج برداشت نہیں کرے گا اور اپنے دفاع کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا۔