پروگرام کی چیئرپرسن نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے ذریعے اس پروگرام کو مضبوط بنایاجائے گا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیاگیا:ماروی
01 مارچ 2015 (20:06)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ پروگرام نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے تصور کو مدنظر کھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کردیاہے ۔
اُنہوں نے ادارے کے کراچی ریجنل آفس کے دورے کے موقع پر کہا کہ پروگرام کی غیر معمولی کارکردگی سے معاشرے کے غیرب طبقوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے ذریعے اس پروگرام کو مضبوط بنایاجائے گا۔
ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے عملے کو ہدایت کی کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد خصوصاََ خواتین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ۔