آصف زرداری نے کہا کہ انہیں انتخابی اصلاحات پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

زرداری،فضل الرحمن کا سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
01 مارچ 2015 (19:45)
0

سابق صدر آصف علی زرداری اورجمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اورسینٹ کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انہیں انتخابی اصلاحات پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ، جمعیت علمائے اسلام ف اور اے این پی کا اس معاملے پر ایک ہی موقف ہے ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔
اُنہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کی مدت پوری کرنے کیلئے ہم مکمل تعاون کریں گے ۔