وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر پچاس انجن مال برداری کیلئے شامل کئے جارہے ہیں

پاکستان ریلوے مال برداری کے ذریعے منافع کمانے کیلئے کوشاں
01 مارچ 2015 (19:20)
0

پاکستان ریلوے سڑک کی بجائے ریل کے ذریعے مال برداری اور مزید منافع کمانے کیلئے اقدامات کررہاہے ۔
وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مال برداری کیلئے انجنوں کی دستیابی میں اضافہ ہوگیا اور روزانہ کی بنیاد پر پچاس انجن مال برداری کیلئے شامل کئے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں کراچی کی بندرگاہ سے روزانہ سات سے زائد مال گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ۔
ریلوے کی مجموعی آمدنی میں اضافہ ہوگیاہے اور یہ حکومت کی طرف سے مقررہ اٹھائیس ارب روپے کے ہدف سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر ٹرینوں کی مقررہ وقت پر آمدورفت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ۔