بارش کا حالیہ سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
01 مارچ 2015 (14:29)
0

اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم ، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، گجرات ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ، مری ، مظفرآباد اور کالام سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا حالیہ سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہے گا۔ اتوار کی صبح گلگت اور سکردو کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔  کالام ، مالاکنڈ، مری اور ناران سمیت ملک کے دوسرے پہاڑی علاقوں میں آج رات اور کل صبح برف باری کی توقع ہے۔