حکومت توانائی شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے
01 مارچ 2015 (12:18)
0

حکومت توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ مستقل طورپر ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔  سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے پانی وبجلی کے ترقیاتی ادارے کی طرف سے پن بجلی کے بڑے منصوبے لگائے جارہے ہیں۔

تیل سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں کو کوئلے پرمنتقل کیاجارہا ہے جبکہ چین کے تعاون سے کوئلے سے چلنے والے نئے بجلی گھر لگائے جارہے ہیں۔  متبادل توانائی بورڈ ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تنصیب پر بھی توجہ مرکوز کررہا ہے۔


ابتدائی طورپر گردشی قرضے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے چارسواسی ارب روپے کی رقم جاری کی گئی ہے گردشی قرضے کو مزید روکنے کیلئے بجلی کے پیداوارکنندگان کو ترجیح بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔  بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو بھی اس حوالے سے صارفین سے سابقہ اور موجودہ واجبات کی وصولی کیلئے ہدف دیاگیا ہے۔