بان کی مون نے کہا کہ ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاست ، کاروبار اور دیگر شعبوں میں انہیں وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا خواتین کیخلاف تشددکے خاتمے پر زور
01 مارچ 2015 (10:31)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خواتین کے خلاف تشدد اور امتیازی رویے کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چلی کے دارالحکومت Santiago میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاست ، کاروبار اور دیگر شعبوں میں انہیں وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔