وہاب ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاانہوں نے ناقابل شکست54رنز بنائے اور4کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا۔

 کرکٹ عالمی کپ :پاکستان کی پہلی فتح،زمبابوے کو20رنز سے شکست
01 مارچ 2015 (19:33)
0

برسبین میں اتوار کے روز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بیس رن سے ہرادیا۔   پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر235رن بنائے۔   پاکستان کی طرف سے مصباح الحق73 اور وہاب ریاض 54 رن بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔


زمبابوے کی طرف سے ٹنڈائی چتارا نے تین اور سین ولیم نے دووکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم انچاس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو پندرہ رن بنا کر آئوٹ ہوگئی۔  پاکستان کی طرف سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔


وہاب ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔  ویلنگٹن میں پول اے کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔