وفاق کی منظوری کے بعد دہشت گردی سے متعلق53مقدمات بھیجے جائینگے۔

بلوچستان میں بھی خصوصی عدالت قائم
01 مارچ 2015 (21:46)
0

بلوچستان میں ایک خصوصی عدالت قائم کی گئی ہے جسے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دہشت گردی سے متعلق 53 مقدمات بھیجے جائیںگے ۔
یہ بات صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبرحسین درانی نے اتوار کو کوئٹہ میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کہی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت کاجائزہ لیاگیا ۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ صوبے میں انسداددہشت گردی کے قومی ادارے کا علاقائی دفتر قائم کیاجارہا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی تعداد دو ہزار تک بڑھانے کیلئے تجویز منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے ۔
اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر ہرقیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہرکیاگیا۔