نوارب70کروڑ روپے سے نئی سڑکیں اور 11پل تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر کام جاری
01 مارچ 2015 (21:34)
0

سندھ حکومت صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر نوارب ستر کروڑ روپے خرچ کررہی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران تین سو پانچ کلومیٹر طویل نئی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔
گیارہ نئے پل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔
ذرائع نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے دیہات تک رسائی کیلئے پانچ سو اٹھائیس کلومیٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں ۔