صادق فقیر دو روز پہلے عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔

وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو مرحوم صادق فقیر کی میت پاکستان لانے کی ہدایت
01 مارچ 2015 (11:11)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ لوک گلوکار مرحوم صادق فقیر کی میت کو سعودی عرب سے پاکستان لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔  صادق فقیر دو روز پہلے عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو بھی ہدایت کی ہے کہ مرحوم گلوکار کی زخمی بیوی کو بھی باقاعدہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔