وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے اس لعنت سے چھٹکارا ضروری ہے۔

قومی اتحاد سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے:شہباز شریف
01 مارچ 2015 (20:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے دہشتگردی ، شدت پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے ۔
اُنہوں نے اتوار کے روز لاہور میں منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی 'قوم کے مکمل اتحاد سے ہی ختم کی جاسکتی ہے ۔