وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے کہاکہ ملتان میں جدید ترین ہوائی اڈہ تین سال میں تعمیر کیاگیا۔

ملتان میں نیا ہوائی اڈہ رواں ماہ فعال ہوجائے گا
01 مارچ 2015 (14:15)
0

ملتان میں تعمیر کیاگیا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ رواں ماہ فعال ہوجائے گا۔  یہ بات شہری ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے کہی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملتان میں جدید ترین ہوائی اڈہ تین سال میں تعمیر کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام طرح کے جہاز اس ہوائی اڈے پرلینڈنگ کرسکیں گے جبکہ رات کے وقت بھی لینڈنگ کی سہولت موجود ہے۔
شجاعت عظیم نے کہاکہ شہری ہوا بازی کے ادارے نے انتہائی جدید آلات نصب کیے ہیں اوریہ ہوائی اڈہ خراب موسم کے دوران بھی فعال رہے گا۔