پاکستان ,ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کم کرانے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے،مہدی ہنر دوست
01 جون 2017 (22:57)
0

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے۔
پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے مسلمان ملک عالم اسلام کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے مخلصانہ سوچ رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایران ، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی انتہائی قدر کرتا ہے۔