نہال ہاشمی از خود نوٹس کیس،حکومتی ترجمان کا معزز جج کے ریماکس پر اظہار افسوس
01 جون 2017 (22:55)
0

حکومتی ترجمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کے خلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران معزز جج کے ریمارکس پر افسوس ظاہر کیاہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مبینہ ریمارکس عدالت عظمی کے ضابطہ اخلاق اور روایات کے منافی ہیں ۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ معزز جج نے مکمل طور پر حقائق جانے بغیرحکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔
عدالت نے نہال ہاشمی کے خلاف وزیراعظم کی جانب سے کی گئی انضباطی کارروائی کو نظر انداز کیا انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ حکومت نے نہال ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور فوری طور پر نہال ہاشمی کے بیان کو انکی ذاتی رائے قرار دیا۔