وزیر تجارت نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یونین کے اٹھائیس ملکوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے۔

یورپی یونین کی مراعات نے برآمدات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا،خرم دستگیر
01 جون 2017 (20:22)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کے تحت دی گئی تجارتی مراعات نے پاکستانی برآمدات میں اضافے میں مثبت کردارادا کیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یورپی یونین ہمارے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یونین کے اٹھائیس ملکوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 2013ء کی نسبت پچپن فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات کے حجم میں تینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
خرم دستگیر نے کہاکہ یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات کاحجم 2013ء میں چار ارب باون کروڑ یوروتھا جو گزشتہ سال بڑھ کر چھ ارب اٹھائیس کروڑ یورو ہوگیا۔
ٹیکسٹائل ملبوسات اور ہوزری کے شعبے میں یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں75.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔