کورکمانڈر کی فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی روک تھام میں انکے موثر کردارکی تعریف۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کاجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ
01 جون 2017 (20:15)
0

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

انھیں سیکورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاری، سرحد پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات اور علاقے میں ترقیاتی کاموں پرپیشرفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
کورکمانڈر نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی روک تھام میں ان کے موثر کردارکی تعریف کی۔