وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز پرغورکیاگیا۔

حکومت نے قومی معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کئے،ڈار
01 جون 2017 (20:06)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی اقتصادی حالت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں ۔
جمعرات کی شام اسلام آباد میں بعدازبجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ کی تیاری میں تمام متعلقہ فریقوں کی تجاویز پرغورکیاگیا انہوں نے کہاکہ موجودہ اقتصادی استحکام اجتماعی بصیرت اورمشاورت کی بدولت ہے ۔
اسحق ڈار نے کہاکہ جب ہم 2013ء میں اقتدار میں آئے تو پاکستان ایک مشکل دور سے گزررہا تھا اورملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب ڈالر کی سطح تک گئے تھے اورملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیداہوگیا تھا
وزیرخزانہ نے کہاکہ چار سال کے عرصے میں ہماری مجموعی ملکی پیداوار تین فیصد سے بڑھ کر 5.28 فیصد تک پہنچ گئی ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ افراط زر کی شرح کم ہوکر چار فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے اور ٹیکس وصولی کا ہدف چار ہزار ارب روپے ہے ۔