ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اوربھارت تنظیم کی ترقی کیلئے مزید نئے اور بہتر اقدامات کریں گے۔

ایس سی او رکنیت کے بعدپاکستان،بھارت تعلقات بہتر ہوں گے،چین
01 جون 2017 (19:58)
0

چین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ تعلقات آستانہ کے آئندہ سربراہ اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد بہتر ہوںگے ۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران امیدظاہر کی کہ پاکستان اوربھارت تنظیم کی ترقی کیلئے مزید نئے اور بہتر اقدامات کرینگے۔
توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اس ماہ قازخستان کے شہر آستانہ میں ہوگا ۔
ادھر چین نے جنوبی کوریا سے تھاڈنامی جرید امریکی میزائل دفاعی نظام ہٹانے کامطالبہ کیا ہے ۔