وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو لاہور میں 3روٹس اورمری سے اسلام آباد تک منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت۔

شہبازشریف کا صوبے میں چیئرلفٹ ٹرانسپورٹ کے آغاز کیلئے تجاویز کا جائزہ
01 جون 2017 (19:52)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے جمعرات کے روز ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے میں چیئر لفٹ ٹرانسپورٹ کے آغاز کیلئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو لاہور میں تین روٹس اور مری سے اسلام آباد تک چیئرلفٹ ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کی ۔
شہبازشریف نے کہاکہ چیئرلفٹ تیارکرنے والی ایک غیرملکی کمپنی نے اس منصوبے پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔