پیر صابر شاہ نے کہا کہ صدر مملکت نے قوم کو درپیش تمام مسائل اجاگر کئے۔

وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب کو اچھا اور مثبت قرار دیا
01 جون 2017 (19:46)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کو اچھا اورمثبت قراردیا ہے ۔
انہوں نے جمعرات کے روز صحافیوں سے مختصر اورغیررسمی گفتگو میں کہاکہ صدر نے آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
جب ان سے صدارتی خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے رویے سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بارے میں ان کے تاثرات وہی ہیں جو پوری قوم کے ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ۔

خیبرپختونخوا کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کوسراہا ہے ۔
صدر کی تقریر پراظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ نے کہاکہ صدر مملکت نے قوم کو درپیش تمام مسائل اجاگر کئے ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نے کہاکہ صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی طرف سے پیش کی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے صدر کے خطاب کے دوران شوروغل کرنے پر اپوزیشن پرتنقید کی ۔